مزید خبریں

Jamaat e islami

حمزہ کے خلاف اپیلوںکی سماعت 7جون تک ملتوی

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔لارجربینچ میںجسٹس صداقت علی خان،جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس شاہد جمیل خان شامل ہیں۔عدالت نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،تحریکِ انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل
کرلیے، لوٹوں کے ذکر پر عدالت کے ریمارکس پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب جو ہوا وہ ڈیڑھ سو سال کی تاریخ میں نہیں ہوا، اتنے لوٹے اسمبلی میں پہلے کبھی نہیں چلے جس پر قہقہے لگے اور کمرہ عدالت کشت زعفران بن گیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ تمام حقائق کی تاریخ وار لسٹ بنا کر دیں۔