مزید خبریں

پاکستان کو توڑ نے کی خواہش نیازی کی ذہنی اختراع ہے‘ راجا ریاض

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے عمران خان کے اداروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 3 ٹکڑوں کی خواہش ان کی ذہنی اختراع ہے، عدالت عظمیٰ اور حکومت عمران خان کے بیان پرکارروائی کرے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کے متنازع بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف
نے کہاکہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ملکی سالمیت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کے اداروں کے ہاتھوں میں محفوظ تھا اور رہے گا، ہمیں ملک کی سلامتی کے اداروں پر اعتماد ہے، پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف قومی سلامتی کے درپے ہیں، آزاری اظہار سب کا حق مگر بیرونی سازش کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے۔