مزید خبریں

عمران خان فوج سے مطالبے کی وضاحت کریں،سعد رفیق

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمدسعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام اسے شروع کرنے والوں اورایٹمی دھماکے کرنے والوں کے ہاتھوں میں زیادہ محفوظ ہے۔ فوج کونسے فیصلے درست کرے ؟ عمران خان وضاحت کریں۔آپ کوپھرسے مسلط کرناکیوں ضروری ہے؟آپ کی سلیکشن غیرآئینی اورغیرجانبداری آئین اورقانون کے عین مطابق فیصلہ تھا۔ ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو مستحکم رکھنے کے لیے سیاسی قیادت ، عدلیہ ، افواج اور میڈیا سب کا کرداراہم ہے۔ فوج کو مشورے دینے سے پہلے عمران خان اپنی زبان اور کردارکی اصلاح کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کو مخاطب کرنے سے پہلے عمران انتشار اور نفرت کا ایجنڈا چھوڑ کر سیاسی برادری کا حصہ بننا سیکھیں ،سیاسی جماعتیں جس دن قومی ایجنڈا بنانے کے قابل ہو گئیں، اداروں کی سمت خود بخود متعین ہو جائے گی۔