مزید خبریں

عمران خان کا اعتراف جرم آگیا،قوم کو پہچان کرلینی چاہیے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صباح نیوز)وفا قی وزیر داخلہ را نا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعتراف جرم آگیا ہے،عمران خان کا اپنا بیان ہے کہ ان کے ساتھ مسلح لوگ تھے، اگر وہ مسلح لوگ تھے توان کو کس مقصد کے لیے یہاں لایا تھا، اب یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ عمران خا ن ایک نا سور ہے اس قوم کو اسے شنا خت کر نا چا ہیے۔وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پرمقدمات توقائم ہوہی چکے ہیں،وہ پولیس پرحملے اورپتھراؤکے جرم میںملوث ہیں۔ میانوالی اوراٹک میںان کے جرائم دہشت گردی کے زمرے میںآتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا لانگ مارچ میں فورس استعمال کرنے کا بیان قابل مواخذہ جرم ہے اور اگریہ لانگ مارچ کے نام پرانتشارپھیلائیںگے گرفتاری سے نہیںبچ سکیںگے۔انہوںنے وضاحت کی کہ 2 صوبائی وزرا ئے اعلیٰ نے اپنے پا رٹی سربراہ اور پارٹی کے ساتھ مل کر مسلح جتھے کے ساتھ وفا ق پر چڑھا ئی کی ،یہ صرف امن وامان کا مسئلہ نہیں کھلی بغاوت ہے۔ پاکستا ن پینل کو ڈ(پی پی سی) کے تحت یہ قا بل مواخذہ اور قابل سزا ہے لیکن اس میں دقت یہ ہے کہ اس مقدمے کے اندرا ج کی اجا زت وفا قی حکومت یا کا بینہ دے سکتی ہے۔میری درخواست پر حکومت نے سب کمیٹی بنادی،کمیٹی کابینہ کورپورٹ پیش کرے گی اورکابینہ اجازت دے گی توان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگااور کارروائی بھی ہوگی۔