مزید خبریں

عمران خان کابیان غیر سنجیدہ ہے،اسلامی جمعیت طلبہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اسد علی قریشی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاکستان کے 3 حصوں میں بٹوارے کے بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ لا الہ الااللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اس کی بقا ، سا لمیت اور تعمیر کے لیے بہت سی جانوں کے نذرانے پیش کیے گئے ہیں ،اس لییحکمرانوں اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو چاہیے کہ اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات میں ملکی سا لمیت کا خیال رکھیں ، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں یہ ساری رونقیں وطن عزیز سے ہی منسلک ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے 1947ء سے لے کر آج تک ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اس میں ایک سیاسی رہنما کا ایسا بیان طلبہ اور ان کی جدو جہد کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔