مزید خبریں

میرپورخاص سندھڑی:مور بیماری کے سبب مرنے لگے

 

میرپورخاص سندھڑی(نمائندہ جسارت) تھرپارکر کے بعد سندھڑی میں بھی خوبصورت پرندے مور بیماری کے سبب مرنے لگے ،دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک حیران کن چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے گائوں فقیر عبدالکریم شر میں کاشف نامی شخص کا مور مرگیا جبکہ موروں کی کثیر تعداد خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں اس حوالے سے مرنے والے مور کے مالکان نے الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ آج صبح سویرے محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم ہمارے گائوں آئی تھی اور موروں کی ویکسینیشن کرنے کے بعد چلے گئی تھی جس کے بعد ہمارے قیمتی مور بیمار ہونا شروع ہو گئے اور ایک دم سے مرنے لگے جس پر ہم نے فوری طور پر محکمہ لائیو اسٹاک میں اطلاع دی لیکن اطلاع دینے کے باوجود کوئی بھی ڈاکٹر یا نمائندہ ہمارے پاس نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد سے جلد کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا تو ہمیں خدشہ ہے کہ ہم اپنے قیمتی پرندے موروں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔