مزید خبریں

راحت کاظمی نے جان دے کر صحافیوں کی عظمت بلند کی ،بیوہ

خیرپور(جسارت نیوز)پریس کلب کے شہید سابق صدر راحت کاظمی کی بیوہ کا کہنا تھاکہ شہید راحت کاظمی نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی بلاتفریق بغیر کسی رنگ ونسل، تعصب سے پاک ہوکر ہر سائل کی خدمت قانونی،اخلاقی مدد اور اپنے قلم کے تقدس، حرمت اورحق سچ کا علم بلند کرتے ہوئے اپنی جان کا دے کر صحافیوں کی عظمت کوبلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں شہید شوہر کی 32 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 32 سال قبل میرے شوہر کو پریس کلب میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا گیا، صحافتی میڈیا ہائوسز،سیاسی ہائوسزاور سندھ حکومت کی جانب سے شہید صحافی راحت کاظمی کی خدمات پر انہیں سرکاری سطح پر ان کی شہادت کا دن منانے یا ان کی اولاد کو درپیش مسائل کے حل میں تاحال نظر انداز کیا ہوا ہے،وعدے ہزار ہوئے وفا کوئی نہ ہوا ہے۔شہید کے بچوں کو 2 کمروں کا مکان تک نہ دیا گیا نہ ہی ان کی یاد میں کوئی سڑک، چوراہے کانام رکھا گیااگر شہید کے نام سے منسوب سڑک ادارہ یا کوئی اہم مقام کیاجاتا تو کوئی وہاں سے گزرنے والا شہید راحت کاظمی کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتا جس سے شہید کی روح کو راحت وسکون ملتا۔