مزید خبریں

سکھر:پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں میں ٹکٹیں تقسیم کی تقریب

 

سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے نامزد امیدواروں میں ٹکٹیں تقسیم کی تقریب جسکانی ہاوس روہڑی میں منعقد ہوئی جس میں تعلقہ صدر حاجی نبی بخش جسکانی نے یوسی 39 کے لیے ڈسٹرکٹ ممبر کے لیے حاجی نبی بخش جسکانی، چیئرمین پرویز جسکانی وائس چیرمین کے لیے خلیل احمد شیخ، وارڈ نمبر 1 پر کونسلر کے لیے عاشق حسین سولنگی وارڈ نمبر 2 شمس الدین جسکانی وارڈ نمبر 3 خالق ڈنو شر، وارڈ 4گلبہار بروہی یونین کونسل 40 علی واہن کے لیے چیئرمین کریم بخش سومرو، وائس چیئرمین جھانگیر خان عباسی ڈسٹرکٹ ممبر کے لیے ساجد حسین وارڈ 1 کونسلر نور دین جاگیرانی، وارڈ نمبر 2 نظیر احمد بھٹو، وارڈ نمبر 3سید ارشد شاہ وارڈ نمبر4 نثار احمد ملک کو تعلقہ صدر حاجی نبی بخش جسکانی نے ٹکٹیں تقسیم کی دوسری جانب روہڑی میونسپل کمیٹی کے بارہ وارڈوں کے لیے سٹی صدر محمد اسلم میمن، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالخالق سولنگی انفارمیشن سیکرٹری شکیل احمد لطیفی کی نگرانی میں محمد اسلم میمن کی رہائش گاہ پر ٹکٹیں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔پیپلز پارٹی تعلقہ روہڑی کے صدر حاجی نبی بخش جسکانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔