مزید خبریں

سکھر: گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم میں جرمانے اور وصولی

سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایت پر بنا رجسٹریشن، اپلائیڈ فار، ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خلیل احمد مہر اور ایکسائز آفیسر امداد پنھیار، انسپکٹر قمر عباس عباسی اور انسپکٹر دلاور شیخ کی رہنمائی میں متعلقہ ٹیموں نے 23 تا 30 مئی تک خیرپور کے 6 سے زائد مختلف چوراہوں، اسٹاپس اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی650 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پرایکسائز قانون کے مطابق ان پر235084 روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصولی کی گئی ۔