مزید خبریں

جیکب آباد بلدیاتی انتخابات، 2 ٹائون کمیٹیز،8 ضلع ممبران کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کی بلدیاتی انتخابات میں دو ٹائون کمیٹیز، 8ضلع ممبر اور بلدیہ جیکب آباد کے 2وارڈز امیدوار بلامقابلہ کامیاب،رمضان پور میں ایک جنرل کونسلر کی سیٹ خالی رہ گئی ،وارڈ ایک پر پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہ کر سکی دووارڈ سے جماعت اسلامی کے امیدوار الیکشن سے دستبردار ،ضلع جیکب آباد میں 1525 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،129کے نامزدگی فارم مسترد کیے گئے، رٹرننگ افسر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںبلدیاتی انتخابات سلسلے میں امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر ہیںملنے والی رپورٹس کے مطابق ضلع جیکب آباد کی ٹائون کمیٹی سہراب سرکی اور میرپور برڑو پر تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جیکب آباد کی یونین کونسل ،بقا پور پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری ،جانیدیرو جاگیر پر خالد جکھرانی ،مولادا د پر نور الرحمن جکھرانی ،رمضان پور پر حیدر علی بھیو،قادر پور میںطارق کھوسو ،شاہ پور میں محمد شریف مغیری ،دادپور میںعبدالولی جکھرانی اور یوسی میہر شاہ پر سلیمان پہنور بلامقابلا کامیاب ہوئے ہیںان یونین کونسل پر پیپلزپارٹی امیدوار کے مقابلے میں کسی نے فامر جمع نہیں کرائے صرف یوسی مولاداد پکے وارڈ 1اورپر پی پی امیدوار کا مقابلہ جے یو آئی اور آزاد امیدوار سے ہوگا یوسی رمضان پور کے وارڈ ایک میں جنرل کونسلر کی سیٹ خالی رہ گئی ہے ،جبکہ جیکب آباد کے وار ڈایک احمد میاں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کے مقابلے میںپیپلزپارٹی کی جانب سے کوئی امیدوار نہیں ہے ،معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی جیکب آباد بلدیہ کے وارڈ 8امیدوار غوث بخش لاشاری اور وارڈ 16پر غلام حیدر پیر زادہ دستبردار ہو گئے ہیںجیکب آباد میں پی ٹی آئی کی 15جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار وارڈ 16میں پیپلزپارٹی امیدوار آصف مغیری اور وارڈ 17میں عبدالمالک کھوسو سے ون ٹوون مدمدمقابل ہیں،ضلعی الیکشن افسر اور ریٹرننگ افسر جیکب آباد زاہد بھٹو نے رابطے پر بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میںضلع میں1525امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں سے چھان بین کے بعد 129کے فارم مسترد کیے گئے۔