مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،سبزی منڈی میں کمیشن ایجنٹ اور بیوپاری میں جھگڑا

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سبزی منڈی میں کمیشن ایجنٹ اور بیوپاری کے درمیان رقم کی لین دین پر جھگڑا چار افراد شد ید زخمی پولیس نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کمیشن ایجنٹ عشر ت قائم خانی کی جانب سے تھانہ اے سیکشن پر باگڑی برادری کے بیوپاری کے خلاف این سی داخل بیوپاری پر تین لاکھ سے زائد کی رقم ہے جو دینے کے بجائے جھگڑاکر نے میر ی دکان پر پہنچ کر باگڑی برادری کے افراد اور خواتین نے مجھ سمیت میرے بیٹے کو تشد د کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کی سبزی منڈی میں الصبح سویر ے کمیشن ایجنٹ عشرت قائم خانی نے باگڑی برادری کے نوجوان سے اپنی تین لاکھ روپے کی رقم کا تقاضا کیا جس پر نوجوان نے رقم دینے کے بجائے برادری کے دیگر افراد سمیت خواتین کے ساتھ آکر میر ی دکان پر مجھے تشد د کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ میر ے بیٹے کو زخمی کر دیا اور ڈراما رچانے کے لیے خواتین کو منظر عام پر لاکر جو الزامات عائد کر رہے ہیں ان میں کو ئی بھی صداقت نہیں ہے جبکہ باگڑی برادری کے افراد نے کہا کہ کمیشن ایجنٹ عشرت نے ہمارے تین افراد کو رات میں گم کر دیا تھا اور آج ہمیں مارکیٹ میں تشد د کا نشان بنا یا گیا ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔