مزید خبریں

سردارمنور علی خان جھتال ڈی ایس پی سجاول مقرر

سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول سے ڈی ایس پی یونس رودرانی کا تبادلہ، سردار منور علی خان جھتال ڈی ایس پی سجاول مقرر، سردا ر منور خان جھتال نے چارج لے کر کام شروع کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے ایک جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سجاول سے ڈی ایس پی محمد یونس رودرانی کا تبادلہ کرکے اس جگہ سابق اینٹی کرپشن سرکل آفسر سردار منور علی خان جھتال آف رادہن اسٹیشن (مھڑ) کو سجاول کا نیا ڈی ایس پی مقرر کردیا ہے ۔ سردار منور علی خان جھتال ڈی ایس پی سجاول کا چارج لے کر کام شروع کردیا ہے ۔