مزید خبریں

انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ،ناردرن نے ٹائٹل جیت لیا

لاہور(جسارت نیوز) انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کی 4 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔راولپنڈی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ کے پی کرکٹ ایسوسی ایشن میں خیبرانڈر 19 ، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کراچی زون ٹو انڈر 19 اورسینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشنز میں فیصل آباد انڈر 19 ٹیمیں فاتح قرار پائے ہیں۔ راولپنڈی انڈر 19 نے پچاس اوورزکی طرز کے سہ فریقی کرکٹ مقابلے میں اسلام آباد اور اٹک کی ٹیموں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جہاں اٹک انڈر 19 نے دوسری اور اسلام آباد انڈر 19 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن ٹیم کے کپتان عفان اشفاق نے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر انڈر 19 نے چارسدہ کو فائنل میں 79 رنز سے شکست دی۔ کپتان محمد سلمان نے نصف سنچری بنائی جبکہ ریاض اللہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔