مزید خبریں

گیٹورڈٹرافی ٹینس چمپئن شپ ،حسیب نے سنگلز مقابلہ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری گیٹورڈ ٹرافی انٹر اسکول جے ٹی آئی ٹینس چیمپئن شپ جو یونین کلب میں منعقد ہوئی، راچی کے چاروں اضلاع سے 40 سے زائد اسکول کے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ مشرف علی راجپوت ڈپٹی. ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کراچی مہمان خصوصی تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبینہ، سابق ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن مسٹر راجپیر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ محمد خالد رحمانی صدر کراچی ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ITF/PTF کے جونیئرز ٹینس انیشی ایٹو پروگرام (JTI) کے تحت ہم 8ویں انٹر سکول جے ٹی آئی مقابلے کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہویے۔ ایس ٹی اے نے صوبہ سندھ کے کئی اضلاع میں مختلف اسکولوں اور کلبوں میں جالی، کھمبے، ریکٹس اور بالز سمیت JTI کا سامان فراہم کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی فرح ریاض کراچی ریجن کے لیے ایس ٹی اے کی جے ٹی آئی کوآرڈینیٹر ہیں، جو انتہائی مستعدی اور مؤثر طریقے سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ارم بخاری، ایس ٹی اے ، بیچ ٹینس کوآرڈینیٹر، سرور حسین کے ٹی اے، رئیسہ اشفاق، کے ٹی اے اور اسکول میں کھیلوں کے لیے خدمات پیش کرنے والے اساتذہ بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ جٹ لائن سکول کے محمد حسیب نے بوائز سنگلز جیتا جنہوں نے خداداد کالونی گورنمنٹ سکول کے ذیشان کو ہرا دیا۔ تسبیحہ پرویز نے بھی جٹ لائن گورنمنٹ سکول سے گرلز سنگلز ایونٹ میں ماہنور کو مات دی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل لان ٹینس کلب کی محترمہ نسیم احمد نے کہا کہ جلد ہی اس قسم کا ٹورنامنٹ منعقد ہوگا اور ہم اس کو اسپانسر کریں گے