مزید خبریں

کراچی اوپن اسکواش چمپئن شپ کااسکواش کمپلیکس میں آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی اور کومبیکس اسپورٹس کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دوسری کومبیکس اسپورٹس کراچی اوپن اسکواش چمپئن شپ کا جہانگیر خان ، روشن خان اسکواش کمپلیکس میں آغازہوگیا، جنرل منیجر کومبیکس اسپورٹس زبیر ماچانے لیفٹیننٹ کمانڈر رحمت اللہ کے ہمراہ چمپئن شپ کاافتتاح کیا۔ ایونٹ میں بوائز انڈر 13 میں کھیلے گئے میچز میں حذیفہ شاہد نے فیضان کو، طہور طاہر نے شجاعت رحمت،آیان علی نے عمار خان، سید ساوی نے عثمان الیاز؛ حارث خلیل نے سید یوزا، عبدالحسیب نے عبدالرافع اور عمر احمد عثمانی نے راحیل کو شکست دیدی انڈر 15 میں ایم دانیال نے وجاہت رحمت خان،علی احمد عثمانی نے کاشف خان،حارث شیرازنے عبداللہ عرفان،عبداللہ شاہد نے عمر قمراورزاہد بٹ شکست دی۔