مزید خبریں

اسپیشل اولمپکس گیمز،تنظیم اللسان کے 4ایتھلیٹس کامیاب

فیصل آباد(جسارت نیوز)اسپیشل اولمپکس نیشنل گیمز 2022 میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ادارہ تنظیم اللسان کے 4ا سپیشل ایتھلٹس نے مجموعی طور پر 12میڈلز جیتے ہیں۔میڈ لز حاصل کرنے والوں میں محمد لقمان، عبد ا لصبور، ازمیر جاوید اور معیز جاوید شامل ہیں۔ا سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں منعقدہوئیں جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، فیڈ ل ایریا اور گلگت بلستان سے 150سے زائدا سپیشل ایتھلٹس نے حصہ لیا۔گیمز میں 100میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر ریلے ریس، نیزا اور گولا پھینکے کے علاوہ شارٹ اور لانگ جمپ کے مقابلے شامل تھے جن میں عبد ا لصبور نے تین گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈ ل، محمد لقمان نے ایک گولڈ میڈل اور دوسلور میڈل، معیز جاوید نے دو سلور اور ایک برانز میڈل، ازمیر جاوید نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز حاصل کیے۔