مزید خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے کوالیفکیشن طریقہ کار کا اعلان

دبئی(جسارت نیوز)انٹریشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے کوالیفکیشن طریقے کار کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بطور میزبان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ میں 10 ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بقیہ 8 ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر میچز کے بعد کیا جائے گا۔