مزید خبریں

کیسپر رڈکسی گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے نارویجن کھلاڑی بن گئے

پیرس(جسارت نیوز)ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی ر فائنل میں پہنچ گئے۔ کیسپر رڈ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈنمارک کے 19 سالہ نوجوان کھلاڑی ہولگررونیکو شکست دے کر اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی گرینڈ سلام ایونٹ میں سنگلز مقابلوں کے ٹاپ فور میں جگہ بنائی اور وہ کسی گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے نارویجن کھلاڑی بھی بن گئے۔ 23 سالہ نارویجن کا سیمی فائنل رائونڈ میں مقابلہ 33 سالہ کروشین کھلاڑی مارین چلچ سے ہوگا ۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں اپنی آب وتاب سے جاری ہے ۔