مزید خبریں

یمن: عرب اتحاد اور حوثی جنگ بندی میں توسیع پر متفق

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن سرگرم عرب اتحاد اور حوثی باغی جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر متفق ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں فریقین نے معاہدے میں 2ماہ کی توسیع پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مدت گزشتہ روز ختم ہونے والی تھی۔ اسی تناظر میں امریکا نے بدھ کے روز خبردار کیا تھا کہ یمن میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں۔ تاہم فریقین کے درمیان حالیہ کامیاب کے بعد یہ خدشات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔