مزید خبریں

ـ30ممالک میں منکی پوکس کے 550 سے زائد کیس

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے 30 ممالک میں منکی پوکس کے 550 سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبرییس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک، ڈبلیو ایچ او کو 30 ممالک سے منکی پوکس کے 550 سے زیادہ کیسوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جب کہ خدشہ ہے کہ اصل تعداد اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اپنے بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں منکی پوکس کے مزید کیس سامنے آنے کا امکان ہے۔