مزید خبریں

سعودی عرب : پل کا حصہ ٹوٹ کر گاڑی پر آگرا‘ 3افراد زخمی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت میں شاہ عبداللہ روڈ پر پل کا ایک حصہ گرنے کے باعث گاڑی میں موجود خاتون ، ان کا بیٹا اور ملازمہ شدید زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اورمتاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ایک خاتون کے ہاتھ پر گہرا زخم آیا ہے ۔