مزید خبریں

مارین چلچ اور کیسپر رڈ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

پیرس(جسارت نیوز)کروشیا کے نامور ٹینس اسٹار مارین چلچ اور ناروے کے ٹینس اسٹار کیسپررڈ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس اسٹار اور میگا ایونٹ کے سیونتھ سیڈ آندرے روبلوف کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں کروشین ٹینس اسٹار مارین چیلچ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد روسی حریف ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف کو 7-5، 3-6، 4-6سے شکست دی۔