مزید خبریں

برازیل میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 107 ہو گئی ہے ،جب کہ 11 افراد لاپتا ہیں۔مقامی حکومت کے مطابق شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 6ہزار 650 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔بارش کی وجہ سے زیادہ تر اموات ریاستی دارالحکومت ریسیف اور اس کے بلدیاتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔