مزید خبریں

یو کرائنی فٹبال کوچ نے ٹیم کی جیت کو اپنے فوجیوں کے نام کر دیا

کیف (جسارت نیوز)یوکرین کی فٹبال ٹیم کے کوچ الیگزینڈر پیٹراکوف نے یوکرین کی فٹبال ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کو یوکرینی فوجیوں کے نام کردیا ہے۔یوکرین کی فٹبال ٹیم نے گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس موقع پر یوکرین کی فٹبال ٹیم کے کوچ الیگزینڈر پیٹراکوف نے کہا کہ یہ جیت میرے لیے نہیں، ٹیم کیلئے نہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کے لیے تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ یوکرین کے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے،یہ پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش اور فتح تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ ان یوکرینی شہریوں کے لیے کھیلتے ہیں، جو کہ گھر واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں اور ہماری مسلح افواج جو خندقوں میں لڑ رہے ہیں یا زخمی حالت میں اسپتالوں میں ہیں۔الیگزینڈر پیٹراکوف نے اپنی قوم اور مسلح افواج کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے عظیم مقصد کی طرف ایک چھوٹا سا قدم تھا اور ہم ویلز میں وہ سب کچھ کریں گے جس کی لوگ ہم سے توقع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یوکرینی شہریوں کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں۔