لاہور(جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گراس روٹ و کلب لیول سے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے ملک بھر میں 10جون تا 15جون جاری چیف آف آرمی اسٹاف ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے آرگنائزنگ سیکریٹریز و شیڈول کا اعلان کردیا۔ چمپیئن شپ 10جون تا 15جون جاری رہے گی۔ پنجاب کے لاہور ڈویژن میں چمپیئن شپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی،جس کے آرگنائزنگ سیکریٹر ی لیفٹنٹ کرنل(ر) آصف ناز کھوکھر ہونگے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کی چیمپیئن شپ گھکھڑ ہاکی اسٹیڈیم گھگھڑ میں منعقد ہوگی جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری زاہد رفیق بٹ ہونگے۔فیصل آباد ڈویژن کی چیمپیئن گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں منعقد کی جائے گی،جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری بابر عبداللہ ہونگے۔راولپنڈی ڈویژن میں چیمپیئن شپ آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی،جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد یاسین ہونگے۔ ساہیوال ڈویژن میں چیمپیئن شپ آرمی ہاکی اسٹیڈیم اوکاڑہ میں منعقد ہوگی،جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری رائے عثمان اکبر کھرل ہونگے ۔ ملتان ڈویژن میں چیمپیئن شپ وہاڑی ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہوگی،جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری طاہر شریف گجر ہونگے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں چیمپیئن شپ ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم ڈی جی خان میں منعقد ہوگی جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ہارون سعید خان ہونگے۔