مزید خبریں

اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران جی ایم ایڈمن بریگیڈیئر طارق بشیر سے ملاقات کی۔ جی ایم ایڈمن نے قومی ہیرو کی صلاحیتوں کو سراہا اور آئندہ مقابلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔