مزید خبریں

Jamaat e islami

ہر پاکستانی ملک سے باہر سفیر ہے ،حضور بخش لغاری

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)معروف سماجی تنظیم اولڈ بوائز 84 گروپ کے ممبر اوورسیز پاکستانی حضور بخش لغاری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی اپنے ملک سے باہر اپنے ملک کا سفیر ہے ان کا تعلق ہر اس پارٹی سے ہوتا ہے جو اُس وقت کی قیادت کر رہی ہو پاکستان ہماری پہچان ہے۔ یہ بات انہوں نے اولڈ بوائز ایسوایشن گروپ 84 کے چیئرمین ڈاکٹر عمران راجپوت کی جانب سے پاکستان آمد پر اپنے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی پہنچان ہیں ان کا تعلق ہر اُس پارٹی سے ہوتا جو اُس وقت ملک کی قیادت کر رہی ہوتی ہے اور یہ اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اس لیے ان کی زندگی کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہی نہیں ہے بلکہ اپنی صلاحیتوں سے اپنے ملک کی شان اور عزت بڑھانا بھی ہے۔