مزید خبریں

کندھکوٹ: ڈاکوئوں نے 2 ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار یرغمال بنا لیے

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)تھانہ گبلو کی حدود کچے کے علاقے گاوں بگی بنگوار پر پولیس کی چڑھائی، 3 تھانوں کی پولیس نفری ایس ایچ او گبلو مولا بخش بگٹی کے سربراہی میں کچے کے علاقے میں آپریشن۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کی ایک اے پی سی چین خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکو کے قبضے میں آگیا۔ اے پی سی چین کے اندر 2 ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار موجود تھے جنہیں یرغمال بنا لیا۔ یرغمال ہونے والوں میں ایس ایچ او بڈانی الیاس اوڈہو، ایس ایچ او بخشاپور غلام قادر جتوئی، اے ایس آئے بادل جکھرانی، نظیر بنگوار، ابراہیم مہر، جانن بنگوار، اور صابر ڈومکی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ڈاکوؤں کے ساتھ ڈیل کر کے اپنے 7 پولیس اہلکاروں کو با حفاظت بازیاب کرا لیا اور پولیس کے سات جی تھری رائفل اور بارود ڈاکوؤں نے واپس دینے سے انکار کر دیا، ذرائع۔ یاد رہے کہ بگی بنگوار روپوش ہے اور حکومت کی طرف سے اس کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر لاکھوں کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔