مزید خبریں

حیدرآباد:سینئر فوٹو گرافر حادثے میں زخمی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سینئر فوٹو گرافر عدیل احمد کو تیز رفتار نوعمر موٹر سائیکل سواروں نے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ان کی ٹانگ میں فریکچر جبکہ سینہ، بازو ودیگر مقامات پر چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، امیر ضلع عقیل احمد خان، جے یو آئی یوتھ کے عرفان قائم خانی، زون اے کے لطیف آباد کے ناظم عامر فاروق، حمزہ شیخ، یونین آف جرنلسٹس دستور کے محمد خالد شیخ، ساجد علی ودیگر نے عیادت کی۔