مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر: جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن کے اُمیدواران اور ذمہ داران کا اجلاس

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوسی 2 میں بلدیاتی الیکشن کے امیدواران اور ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یوسی میں بھرپور طور پر الیکشن مہم چلانے کی ابتدائی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ ، جماعت اسلامی کی جانب سے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یو سی 2 عبدالباری انصاری، امیدوار برائے وائس چیئرمین ادریس میمن، امیدواران برائے جنرل کونسلرز نورالدین شیخ، بلال انصاری، محمد معیز شمسی کی شرکت کی ،جبکہ امیر جماعت اسلامی شہر سکھر زبیر حفیظ شیخ نے الیکشن کمپین کو چلانے کے حوالے سے خصوی ہدایات دیں۔