مزید خبریں

صفائی کے متعلق عوام کی شکایات فوری دور کی جائیں،شعیب احمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک و میونسپل کمشنر فا خر شاکر کی ہدایت پرحید ر آباد میں عوامی شکایات دور کرنے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں اور صفائی ستھرا ئی سے متعلق شکایات ختم کی جائیں اور عملی اقدامات کیے جائیں اور جگہ جگہ سے گاربیج لفٹنگ اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے اور ضروری اقدامات کیے جائیں ڈائریکٹر ہیلتھ مصطفی قائم خانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ لطیف آباد و سٹی کی زیرنگرانی عوامی شکایات پر اقدامات کیے جارہے ہیں صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کو ختم کرنے کیلیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجارہاہے گاربیج لفٹنگ کو چیک کیا جاراہا ہے فقیر کا پڑ پکا قلعہ اور حاجی احسان علی روڑ کے دونوں اطراف جھاڑو ورک کیا گیا ہے کچرا کنڈوں سے گاربیج لفٹنگ کی گئی ہے نالیوں کی صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اسلام آباد چوک، سٹی کالج روڑ،شاہی بازار اور نصرت بازار کے ایریاز میں گلیوں محلوں میں جھاڑو ورک کیا گیا جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا ہے روڑ اور فٹ پاتھ پر جھاڑو ورک کیا گیا اور گاربیج لیفٹنگ کی گئی ہے قاضی قیوم روڑ کہ اطراف سے کچرا اٹھایا گیا اور جھاڑو ورک کیا گیا لطیف آبادنمبر 9-8-6 کہ مختلف ایریاز میں محلوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا گیا نالیوں سے سلٹ نکالی گئی روڑ اور گلیوں میں جھاڑو ورک کیا گیا جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا یونٹ نمبر 7-11 اور آٹوبھان روڑ اور لطیف آباد کہ مین روڈوں کے دونوں اطراف جھاڑو لگائی گئی اور جگہ جگہ سے گاربیج لفٹنگ کی گئی محلوں اور گلیوں کی نالیاں صاف کی گئی گلیوں سے کچرا اٹھایا گیا اورگاربیج لفٹنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے صفائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جارہی ہے حید رآباد کی عوام کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کیلیے روزانہ کی بنیاد پر مہم چلائی جارہی ہے اور مہم کو مزید بہتر کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ حیدرآباد کی عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔