مزید خبریں

سلما مشائخ آج عمران خان کے بیان کیخلاف احتجاج کرینگے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر کے علما و مشائخ اور محب وطن عوام سے3جون بروزجمعہ ملکی سطع پریوم احتجاج ومذمت منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام اور پاک فوج پاکستان کی محافظ ہیں۔ عدالت عظمیٰ عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات کا نوٹس لے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہوجائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے،ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھن جائیں گے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا، UMFPکے مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ، علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلاالدین نوری،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین، فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی،پیر سید محمد ارشد حسین اشرفی چیف آرگنائزر UMFP،مولانا سلمان بٹلہ ڈپٹی چیف آرگنائزرUMFP و دیگر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم جس ذہنی کیفیت میں ہیں وہ اداروں اور ملک کی خاص شخصیات پر حملے کرسکتے ہیں۔عمران خان براہ راست اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایسا بالکل نہیں ہوگا کہ ملک کے تین ٹکڑے ہوجائیں۔عمران خان اور اس کے حواریوں کی جانب سے اداروں اور شخصیا ت پر براہ راست حملے ہو رہے ہیں جو ریاستی اداروں کیلیے لمحہ فکریہ ہے! سابق وزیراعظم پر جو جنونی کیفیت طاری ہے ایسے میں وہ آئین،قانون،اور نظریہ پاکستان سے انحرافی کر کے ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں لہذاعمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کی جائے،عدالت عظمیٰ عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات، آئین،قانون،اور نظریہ پاکستان سے انحرافی پر عمران خان کی سہولت کا ر بننے کے بجائے اس کے خلاف نوٹس لے کیو نکہ عمران خان کبھی ایک ادارے کو،کبھی دوسرے ادارے کو بلیک میل کرتا ہے، پاکستانی فوج ایٹمی پروگرام کی محافظ ہے، شاید عمران خان کو پتا نہیں کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کیا ہے عمران خان کی خاطر آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا، پولنگ ایجنٹوں کو نکالا گیا۔