مزید خبریں

حیدرآباد: این ایل ایف سندھ کے صدر کا ڈھرکی زون کا دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے ڈھرکی زون کا دورہ کیا۔ڈھرکی میں این ایل ایف ڈھرکی کی ملحقہ یونینز سے ملاقات میں یونینز کے صدر جنرل سیکرٹری نے شرکت کی این ایل ایف ڈھرکی زون کے صدر شہزاد خان پنھیار، جنرل سیکرٹری شبیر بھٹی نے یونینز کے معاملات اور محنت کشوں کو درپیش صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ لیبر ڈپارٹمنٹ یونینز اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔سکھر ریجن میں لیبر افسران کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ایڈیشنل چارج پر موجود افسران کام کرنے کے بجائے مختلف بہانے تلاش کرتے ہیں لہذا فوری طور پر سیکرٹری لیبر سکھر میں لیبر افسران کا تقرر اور جلد از جلد انصاف کے لیے لیبر افسران کا متنبہ کیاجائے صنعتکاروں ،سرمایہ داروں، وڈیروں سے متاثر ہونے کے بجائے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ محنت کشوں کا اعتماد لیبر ڈیپارٹمنٹ پر بحال ہو سکے چونکہ لیبر افسران فیکٹریوں کی انتظامیہ اور وڈیرہ شاہی کی وجہ سے آزادانہ کام کرنے کے بجائے دبائو میں کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے محنت کشوں کو مزید ظلم کا شکار بنایا جاتا ہے لہذا فوری محکمہ لیبر اپنا قبلہ درست کرے افسران صحیح اور جائز فیصلہ کریں اور فوری انصاف کریں تا کہ سندھ کے محنت کشوں کو انصاف مل سکے۔