مزید خبریں

کوٹری:جعلی ڈومیسائل پر امتحان پاس کرنے والے نوجوان پر مقدمہ

کوٹری(جسارت نیوز)جعلی ڈومیسائل پر جونیئر اسکول ٹیچر کا امتحان پاس کرنے والے نوجوان پر مقدمہ درج،پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔مقدمہ محکمہ تعلیم جامشورو کی مدعیت میں درج ہوا۔ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لے لیا۔ جعلی ڈومیسائل پر جونیئر اسکول ٹیچر کا امتحان پاس کرنے والے کول مائنز کے رہائشی اسرار کیخلاف کوٹری تھانہ پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔