مزید خبریں

سکھر :نویں جماعت کی طالبہ تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئی

سکھر (نمائندہ جسارت) نویں جماعت کی طالبہ تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئی، باندھی کی رہائشی آمنہ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کر دی، عدالت نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے پٹیشن پر 13 جون پر سماعت مقرر کر دی،پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان مجھے بلیک میل کر رہے ہیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ طالبہ آمنہ نے کہاہے کہ وحید ڈاہری نے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے،اس شخص سے جھوٹا نکاح نامہ بنایا گیا ہے، میری زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔