مزید خبریں

سکھر :لڑکی کی عدم بازیابی پر ایس ایس پی نااہل

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ سکھر نے لڑکی کی عدم بازیابی پر ایس ایس پی سکھر کو نااہل قرار دے دیا ،ڈی آئی جی سکھر کو وضاحتی نوٹس جاری، آئندہ سماعت پر لڑکی کو بازیاب کراکر ساتھ لائیں ،عدالت عالیہ کا حکم ،وزیراعلیٰ صاحب پولیس کا کوئی افسر کام نہیں کررہا ،عدالت نے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوادی، سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس امجد علی سہتو نے سکھر سے 8 ماہ قبل اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی مسمات فہمیدہ کی بازیابی کے حوالے سے مغویہ کے والد شریف لاشاری کی جانب سے داخل کردہ آئینی پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے دوران جسٹس امجد علی سہتو نے سکھر پولیس کی جانب سے لڑکی کو بازیاب کراکر پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے سکھر کے ایس ایس پی سنگھار علی ملک کو نااہل قرار دیا اور ڈی آئی جی سکھر کو اس حوالے سے وضاحتی نوٹس بھیجنے اور انہیں آئندہ سماعت پر لڑکی کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا جسٹس امجد علی سہتو نے سکھر پولیس کی جانب سے پیش کردہ اس رپورٹ کو بھی مسترد کردیا جس میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ لڑکی کی بازیابی کے سلسلے میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے عدالت نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی کہ وزیر اعلی صاحب دیکھیں آپ کی سندھ پولیس میں کوئی افسر کام نہیں کررہاہے ایک لڑکی کو اغوا ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں لیکن پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے ۔