مزید خبریں

موڈیز نے پاکستان کا آئوٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آئوٹ لک(مستقبل کا معاشی منظر نامہ) کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورتحال کو غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے آئوٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔ اس حوالے سے موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آؤٹ لک منفی کرنے کا فیصلہ بیرونی خطرات کے باعث ہوا ہے کیونکہ پاکستان کو مقامی اور بین الاقوامی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔موڈیز کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی خطرات میں اضافہ ہوا ہے، ملکی خسارہ، روپے کی قدر کم ہونے سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے اور یہ فیصلہ پاکستان میں سیاسی اور سماجی خطرے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے اور آوٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔