مزید خبریں

عمران خان کے بیانات آئین و ملک کیخلاف ہیں‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف اور وفاق پر حملہ ہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف کا بیان آئین اور ملک کے خلاف ہے جبکہ ملک کو ٹکڑے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی تباہی اور ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی اس قسم کی تقریر کو ٹی وی پر نشر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات پر قوم کا ردِعمل روکنا ممکن نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار نہ رہے تو آئین، عدالت عظمیٰ، الیکشن کمیشن اور وفاق پر حملہ بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔