کراچی (نمائندہ جسارت) نئے آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر وفاق نے اسندھ حکومت کی سفارش مان لی ۔ غلام نبی میمن کو نیا آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے غلام نبی میمن کو آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ سندھ حکومت نے سمری چند دن قبل بھجوائی تھی۔