مزید خبریں

وزارت آئی ٹی :سندھ کے لیے 5 ارب روپے کے منصوبوںکااجرا

کراچی (نمائندہ جسارت) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشنز کے تحت سندھ کے 6 اضلاع کیلیے 5 ارب روپے کے 3 منصوبوں کا اجرا کردیا گیا، جو وزارت آئی ٹی کے سندھ کے عوام کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کے عزم کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز سید امین الحق، چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، سیکرٹری آئی ٹی و چیئرمین یو ایس ایف بورڈ محسن مشتاق، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس
فنڈ کے چیف ایگزیکٹو حارث محمود چودھری اور پی ٹی سی ایل کے صدر و گروپ چیف ایگزیکٹو حاتم بامعترف نے کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارے ملک کے کچھ حصوں میں تکنیکی ترقی اور معاشی حالات انتہائی نازک مرحلے پر تھے ۔