مزید خبریں

عازمین حج کا فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا‘وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہاہے کہ جزوی فلائٹ شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے جس کی اطلاع انہیں بذریعہ ایس ایم ایس ، وزارت کی ویب سائٹ اور حاجی کیمپ سے ملے گی۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے منظور شدہ عازمین حج کا حجاز مقدس جانے کے لیے فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے، عازمین حج سے کہاگیا کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں ، ان کی فلائٹ سے متعلق مکمل معلومات سے انہیں آگاہ کردیاجائے گا جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت ویٹنگ پر موجود عازمین سے کہا گیا کہ انہیں اگر بینک سے اپنی رقوم کے ری فنڈ میں دشواری کا سامنا ہو تو وہ وزارت کے اکائونٹ آفسر ریفنڈ سے فون نمبر 051-9208456پر رابطہ کر کے شکایت درج کرائیں ۔