مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 16.2ارب روپے کے سودے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے19.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14089رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 6.915ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت4.083 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.689 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 2.011 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.210 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.118 ارب روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت578.190 ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 374.045 ملین روپے، قدرتی گیس کے سوودوں کی مالیت 226.344 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 35.895 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 5.441 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 1.858 ملین روپے رہی۔