مزید خبریں

امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، سید ناصر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امریکہ میںبروکلین چیمبر آف کامرس کی جانب سے امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ تجارتی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ایم پاک کے وفدنے گلوبل سیکرٹری جنرل سید ناصر وجاہت کی سربراہی میں تقریب میںشرکت کی اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر رک روسو،بروکلین چیمبر آف کامرس ایوی لیشز ڈائریکٹر جونہوان پال کانگ، ڈائریکٹر جنرل IICD اور ڈائریکٹر کمیونٹی انگیجمنٹ ا سپیشلسٹ شاہد خان اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پاک کے گلوبل سیکرٹری جنر ل سید ناصر وجاہت نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے سب سے بڑا ذریعہ ہے انہوںنے کہاکہ ایم پاک دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے چونکہ پاکستانی مصنوعات کے لئے امریکہ کی تجارتی منڈیا ں انتہائی اہمیت کی حامل ہیںسید ناصر وجاہت نے کہاکہ امریکہ ایک سپر پاور ملک ہے جو اپنی مضبوط معیشت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 75سالوں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیںجو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیںاور دونوں ممالک معیشت کی بہتری میں اپنا کرار ادا کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان امریکہ میں اربوں ڈالرز کی ایکسپورٹ کرتا ہے اور پاکستان کی معیشت میں امریکی کاروبار ی شخصیات کا اہم کردار ہے۔