مزید خبریں

’’ آٹو میکانیکا 2022‘‘ استنبول میں شروع ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آٹو سیکٹر کی مایہ ناز نمائش” آٹو میکانیکا استنبول “2022 جمعرات2جون سے استنبول میں شروع ہوگئی۔یہ نمائش5جون تک جاری رہے گی۔آٹو میکانیکا استنبول میں 11 پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔آٹومیکانیکااستنبول آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے ترکی کا سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے۔ آٹوموٹو انڈسٹری ترکی کی معیشت کے چار ”لوکوموٹیوز” میں سے ایک ہے۔ یہ ملک کے کچھ بڑے برآمد کنندگان کویکجا کرتا اور سرمایہ کاروں کی سرکردہ صنعتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ترکی، مشرقی یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ سے خریدار اس شو میں شرکت کر رہے ہیں اور لاکھوں اور اربوں میں آرڈر دے رہے ہیں۔ پاکستان کئی سالوں سے اس میلے میں شرکت کر رہا ہے۔ اس میں ترکی کا بڑا حصہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عراق، ایران، لبنان، جارجیا، روس اور شمالی افریقہ کے خریدار بھی میلے میں آتے ہیں۔آٹومیکانیکا استنبول 2022 میں 24 ممالک کے 830 سے زیادہ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے بھی نمائش میںایک قومی پویلین کا اہتمام کیاہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینرتلیاٹلس بیٹریاں، ڈارسن انڈسٹریز، انفینٹی انجینئرنگ، میچ لیس انجینئرنگ، پینتھر ٹائرز، راوی آٹوز، رائل ٹیک، تھرموسول انڈسٹریز اور ورٹیکس آٹوموٹیو حصہ لے رہے ہیں۔