مزید خبریں

ممکنہ حد تک گیس فراہم کی جارہی ہے،ترجمان ایس ایس جی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو سندھ ہائیکورٹ کے احکام کے مطابق حتی الوسع گیس فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق عدالتی حکم میں کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کو باقاعدگی سے ادائیگیاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اپریل 2018 سے موثر، ایس ایس جی سی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے کے مطابق ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی گیس کے علاوہ کے الیکٹرک کو آر ایل این جی کی فراہمی شروع کر دی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی مقامی گیس کی سپلائی میں تیزی سے کمی آئی ہے جس سے تقریباً 278 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی واقع ہوئی ہے۔