مزید خبریں

انٹر بینک میں ڈالر198سے گھٹ کر197روپے پر آگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر198روپے سے گھٹ کر197روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا ۔فاریکس ایسویسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 197.80روپے سے کم ہو کر 197.60روپے اور قیمت فروخت198روپے سے کم ہو کر197.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 196.50روپے اور قیمت فروخت 197.50 روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 209روپے اور قیمت فروخت211.50روپے پر مستحکم رہی۔