مزید خبریں

آر سی سی آئی ’’انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس و نمائش ‘‘ آج ہوگی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو روزہ ”انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس و نمائش ” جمعہ 3 جون سے شروع ہوگی ،نمائش میںروبوٹس، ڈرونز، ڈیجیٹل مصنوعات، میڈیکل سامان، آئی ٹی مصنوعات کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ندیم رئوف نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کر گیا ہے، حکومتی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے اقدامات کے باوجود مقامی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک کمپنیز کو مسائل کا بھی سامنا ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل کو اجاگرکیا جائے گا۔