مزید خبریں

بزنس گروپ اور نظامی ہیلتھ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن اور پاکستان بزنس گروپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے اس موقع پر نظامی آرگنائزیشن کے صدر نجم الحسن نظامی ،چیئرمین ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی،پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین فراز الرحمان ،سینئر وائس چیئرمین رانا محمد یاسین، کور کمیٹی ممبر وحید پنجوانی ، ناصر شیخ،علی عرش ،کیپٹن ترانہ،صادی خالد،شعیب انہ سید ابوالحسن ،فضل وہاب اور عرفان خان بھی موجود تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کرنے پرپاکستان بزنس گروپ کا شکریہ ادا کیا ۔