مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 28فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر28 فیصدکی نموجبکہ ماہانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے اعدادوشمارکے مطابق مئی 2022 میں ملک میں 2174000 ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1692000 ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ہوئی تھی۔کے مقابلہ میں مئی کے مہینہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں 2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پپیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 20658000 ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں 36 فیصد، ہائی سپیڈڈیزل 18 فیصد، پیٹرول 11 فیصد اوردیگرپیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔مئی کے مہینہ میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 174 فیصد، ہائی سپیڈڈیزل 12 فیصد، پیٹرول 9 فیصد اوردیگرپیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں 101 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔