کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل ،چیئرمین سندھ زون خالدتواب،ترجمان یوبی جی اور سینئررہنما محمد حنیف گوہر،اختیار بیگ اوردیگر رہنمائوں نے ممتاز صنعتکار اور یوبی جی کے بانی و سرپرست ایس ایم منیر کی تجارتی سیاست سے دستبرداری کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم منیر بدستور تجارتی سیاست میں موجود ہیں اور یوبی جی کی قیادت سے مستعفی نہیں ہورہے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری ہردلعزیزلیڈر ایس ایم منیرسے بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ اسدتعفیٰ نہیں دے رہے ، ایس ایم منیر کو یو بی جی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔